۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حضرت فاطمہ زہراء(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام کا جلوس

حوزہ/ حرم کے خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام بھی اس عزاداری میں شریک ہوئے جلوس کے آخر میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے کوویڈ 19 کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد اپنی عزائی سرگرمیاں اور پروگرام دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔

امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار(علیہم السلام) کو حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے جلوس عزاء برآمد کیا کہ جس میں روضہ مبارک کے سیکریٹری جنرل سید محمد اشیقر، انتظامی کونسل کے کچھ اراکین، تمام ذیلی اداروں کے سربراہان اور حرم کے خدام نے شرکت کی۔

حرم کے خدام کا یہ جلوس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے برآمد ہوا اور مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں پہنچا کہ جہاں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام بھی اس عزاداری میں شریک ہوئے۔ جلوس کے آخر میں مجلس عزاء منعقد ہوئی کہ جس میں خدام اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کو ان کی والدہ کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .